اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اور اقوام متحدہ کے سابق اسلحہ انسپکٹر اسکاٹ رِٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دنیا کے ’’سب سے نفرت انگیز اور عیار افراد میں سے ایک قرار دیا ہے۔
رِٹر نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں ناکامی کے باوجود ٹرمپ مسلسل ایسے دعوے کر رہے ہیں جنہیں وہ حقائق کے برخلاف سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے کہی جانے والی ہر بات کا بنیادی مقصد امریکی صدر کے سیاسی نام اور ’’ٹرمپ برانڈ‘‘ کو نقصان سے بچانا ہے۔
سابق اقوام متحدہ کے اسلحہ انسپکٹر نے فوجی معاملات اور قیادت کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل فوجی مشنز کے دوران اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور دیگر مشکلات پیدا ہونا فطری بات ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں قیادت کی ناکامی غیر معمولی حد تک نمایاں دکھائی دیتی ہے۔
رِٹر نے فوجی کارروائیوں میں بنیادی ضروریات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی فوج کے پاس خوراک اور گولہ بارود ختم ہو جائے اور وہ اپنے اہلکاروں کی صحت و سلامتی برقرار رکھنے میں ناکام رہے تو ایسی فوج جنگ ہار جاتی ہے۔
انہوں نے فوجی حکمتِ عملی کے معروف اصول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی کارکردگی اس کی بنیادی ضروریات پوری ہونے سے جڑی ہوتی ہے اور موجودہ انتظامی فیصلوں کو انہوں نے ناقابلِ فہم قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ